چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ رات رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 120/9Lاور 112/9L ساہیوال کا دورہ کیا. انہوں نے نائٹ شفٹ عملے کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا اور صحت مرکز کی صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ضروری ادویات کو چیک کیا ۔ ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے تعینات عملے کو ہدایت کی کہ صحت مرکز کی تمام سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھا جائے اور معیاری طریقہ کار (SOPs) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے تمام عملے کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور صحت مرکز کے انتظامی امور میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی تلقین کی ۔ ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے حوالے سے انفرادی طور پر فیڈ بیک حاصل کیا جس پر مریضوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔