ضلع ساہیوال میں شہری علاقوں میں جانوروں پر مشتمل گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی

ساہیوال (ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہری علاقوں میں ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جانوروں پر مشتمل گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے. حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسی گاڑیاں ٹریفک میں خلل اور شہریوں کی مشکلات کا باعث بنتی ہیں، اس لیے متعلقہ ادارے اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی، نظم و نسق اور ٹریفک کی بہتری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے. واضح رہے کہ یہ حکم ضلع بھر کے تمام شہری علاقوں میں نافذ العمل ہو گا۔