ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا بغیر اطلاع دورہ کیا. انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، مختلف وارڈز کے علاوہ کرکٹ سینٹر اور کارڈیک سینٹر کا بھی معائنہ کیا ۔
انہوں نے کارڈیک سینٹر میں ساؤنڈ سسٹم کے مؤثر استعمال سے متعلق ہدایات جاری کیں تاکہ مریضوں اور عملے کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
دورے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہسپتال کی صفائی، مریضوں کے تحفظ اور ان کے سامان کی حفاظت بارے واضح ہدایات دیں ۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔