چیچہ وطنی: نویں جماعت کی مغوی طالبہ بحفاظت بازیاب

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز ڈاٹ کام) تھانہ شاہکوٹ پولیس چیچہ وطنی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نویں جماعت کی مغوی طالبہ کو کامیابی سے بازیاب کرا لیا ہے.
پولیس کے مطابق طالبہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسے قانونی کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ چیچہ وطنی کے نواحی اڈہ 90 موڑ پر نویں جماعت کی طالبہ (ح) کو گن پوائنٹ پر منیب، زینت اور دو نامعلوم ملزم زبردستی اغوا کر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ چیچہ وطنی نے مغوی طالبہ کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا.