ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل سے ڈی پی او ساہیوال کو آگاہ کیا.
سپیشل حج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار 7 عہدیداروں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے سٹی پولیس عارف والا کے سپرد کر دیا۔
نویں جماعت کی طالبہ اور نئی نویلی دلہن سمیت چار لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا. جبری اغوا کے واقعات پولیس تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال، تھانہ شاہ کوٹ چیچہ وطنی اور تھانہ ہڑپہ کے علاقوں میں پیش آئے۔
ساہیوال: یوسف والا پولیس نے اجوا فن لینڈ کے 20 سکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک فیملی کودو گھنٹے تک کمرے میں بند رکھا.