پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال کی سالانہ رپورٹ جاری: ملاوٹ مافیا کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن

ساہیوال (نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 80 ٹن سے زائد جعلی، ناقص اور مضرِ صحت خوراک کی ترسیل کو ناکام بنا دیا گیا۔

تمام برانڈز کے لان سوٹ ڈسکاؤنٹ پر حاصل کریں۔

Butt Cloth House Sahiwal

آپریشنز کی تفصیلات اور قانونی کارروائیاں

ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) اعجاز نواز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سال بھر متحرک رہتے ہوئے مجموعی طور پر 27,899 انسپکشنز کیں۔ اس دوران انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے درج ذیل اقدامات کیے گئے:

ایف آئی آرز : دودھ، گوشت اور کھویا میں ملاوٹ کرنے والے بڑے نیٹ ورکس کے خلاف 66 مقدمات درج کرائے گئے۔
یونٹس کی بندش: سنگین خلاف ورزیوں پر 115 فوڈ یونٹس سیل کر دیے گئے۔
جرمانے: ناقص صفائی اور ملاوٹ پر 35 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اصلاحاتی نوٹسز: کاروبار میں بہتری لانے کے لیے 10,803 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

تلف کی جانے والی اشیاء کا ریکارڈ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی مقدار میں مضرِ صحت اشیاء قبضے میں لے کر موقع پر تلف کیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

اشیاء خوردونوش | مقدار / تعداد

ملاوٹی دودھ | 36,197 لیٹر
ناقص گوشت | 4,981 کلو
جعلی مشروبات | 2,869 لیٹر
ناقص آئل و گھی | 3,788 کلو
ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز | 28,936 کلو
ناقص کیچپ و مربہ | 2,106 کلو
ممنوعہ گٹکا | 1,234 ساشے

علاوہ ازیں، 6,975 کلو خشک پاؤڈر، 597 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل، 103 مشینیں اور ترسیل میں استعمال ہونے والی 4 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔

حکام کا پیغام

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سال 2025 ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف ایک کامیاب ترین سال رہا ہے۔ بڑے نیٹ ورکس کو بے نقاب کر کے عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

> "آنے والے دنوں میں بھی **زیرو ٹالرنس پالیسی** کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جب تک ملاوٹ مافیا کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہمارا فوڈ سیفٹی مشن نہیں رکے گا۔”