پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت کا سنہری موقع: اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن کے نوجوانوں کے لیے بھرتی کا اعلان

اوکاڑہ: پاک فوج نے ضلع اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن کے مرد شہریوں کے لیے بطور سپاہی بھرتی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بھرتی کے عمل کا آغاز 27 جنوری 2026 سے ہوگا۔

تمام برانڈز کے لان سوٹ ڈسکاؤنٹ پر حاصل کریں۔

Butt Cloth House Sahiwal

بھرتی کا شیڈول اور مقامات:

27 جنوری 2026: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چیچہ وطنی (ضلع ساہیوال)۔
28 جنوری 2026: گورنمنٹ فریدیہ ایسوسی ایٹ کالج پاکپتن (ضلع پاکپتن)۔
27 اور 28 جنوری 2026: آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس اوکاڑہ۔

اہلیت کا معیار:

عمر: 17.5 سے 23 سال (24 نومبر 2025 تک)۔ گریجویٹ امیدواروں اور شہداء کے لواحقین کے لیے عمر میں بالترتیب 1 اور 2 سال کی رعایت موجود ہے۔
قد: کم از کم 5 فٹ 6 انچ (167.5 سینٹی میٹر)۔
تعلیمی قابلیت: میٹرک یا اس سے زیادہ۔

ضروری دستاویزات: امیدواروں کو اپنے ہمراہ اصل اسناد مع دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (یا فارم ب)، والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور اصل ڈومیسائل لانا لازمی ہے۔

نوٹ: وہ امیدوار جنہوں نے 2025B میں پہلے ہی اپلائی کر رکھا ہے، وہ اس بھرتی کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن آفس اوکاڑہ کے نمبرز 2880077-044 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔